طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طالب علم جاں

جہانیاں: طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طالب علم جاں بحق جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علموں میں علی قصاب اور علی جٹ شامل ہیں، واقعہ طلباء گروپوں میں جھگڑے کا تسلسل لگتا ہے۔

ڈی اپس پی عبدالکریم کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے جہانیاں میں فائرنگ سے دو طلباء کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال کو ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

کنور شاہ رخ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، سپروائزری افسران مقتولین طلبا کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔