جھانوی کپور نے دلچسپ رازوں سے پردے اٹھا دیے

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیاہے کہ ان کی والدہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی انہیں باتھ روم کا دروازہ لاک کرنے نہیں دیتی تھیں۔ حال ہی میں جھانوی کپور نے بھارتی میڈیا کو اپنے چنئی کے بنگلے کا ورچوئل ٹور کروایا جس میں اداکارہ نے مداحوں کو گھر کے مختلف حصوں کی سیر کروائی۔

اسی دوران جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے  کمرے میں باتھ روم تھا لیکن وہ  اسے لاک نہیں کر سکتی تھیں کیوں کہ  ان کی ماں کو ڈر تھا کہ  وہ  باتھ روم جاکر کہیں لڑکوں سے باتیں نہ کر لیں لہٰذا وہ  اپنا باتھ روم لاک نہیں کر سکتی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ماں کی وفات کے بعد اب  سارے روم کی تزئین و آرائش ہو چکی ہے لیکن وہ اب تک باتھ  روم کا دروازہ  لاک نہیں کرتیں۔ 

 ورچوئل ٹور کے  دوران اداکارہ نے بنگلے میں بنی ایک خاص دیوار بھی دکھائی جس پر ان کے اہلخانہ کی مختلف تصاویر آویزاں تھیں، ان تصاویر میں آنجہانی سری دیوی اور بونی کپور کی شادی کی تصاویر کو دیکھتے ہوئے جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین نے خفیہ شادی کی تھی۔ اداکارہ کے مطابق بنگلے کی تعمیر نو ان کی والدہ کی یاد میں کروائی گئی ہے کیونکہ ان کی فیملی نے اس گھر میں بہت سا وقت ساتھ گزارا ہے۔