ضرار اور ٹچ بٹن بڑے پردے پر مقابلے کے لیےتیار

25 نومبر کو 2 پاکستانی فلمیں ضرار اور ٹچ بٹن سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

ٹچ بٹن کی کہانی جذبات، احساسات اور کامیڈی پر مبنی ہے۔ فلم کی ہدایات قاسم مراد نے دی ہیں، جنہوں نے میرے ہمسفر جیسے مقبول ترین ڈرامے کی ہدایات بھی دیں۔

فلم میں ایمان علی ، فیروز خان ، سونیا حسین اور فرحان سعید شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھرپور فلم کو پنجاب اور ترکیہ کی مختلف لوکیشن میں شوٹ کیا گیا ہے ۔

 

25 نومبر کو ہی طویل انتظار کے بعد شان شاہد کی فلم ضرار بھی نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ ایکشن ، سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم کو بھی پاکستان کی میگا بجٹ فلم کہا جارہا ہے ۔

ضرار کا زیادہ تر حصہ بھی بیرون ملک عکس بند ہوا جبکہ فلم میں بین الاقوامی فنکاروں نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

شان شاہد کی اس فلم سے 5 برس کے بعد بڑے پردے پر واپسی ہورہی ہے۔

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی مقبولیت کے بعد پاکستان کے فلم شائقین بڑے پردے پر مزید اچھی فلمیں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔