کم جونگ اُن کی بیٹی کی تصویر پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی بیٹی کی تصویر پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بین البراعظمی میزائل کے تجربے کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی بیٹی کے ساتھ تصویرسامنے آ گئی۔ تصویر میں کم جونگ ان کو اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی اہلیہ بھی تجربے کے وقت ان کے ساتھ موجود تھیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب کم جونگ ان کی بیٹی کی تصویر منظرعام پر آئی ہے۔ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمین نے 2013 میں کہا تھا کہ کم جون اُن کی چھوٹی بیٹی کا نام جو ای ہے۔