شمالی کوریا کا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دینے کا اعلان
پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔
دوسری طرف جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے جمعہ کو ایک مشتبہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا ہے جو جاپان سے صرف 200 کلومیٹر دور گرا، اور یہ میزائل امریکا کی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔