ویٹی کن:عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھاامن کے خواہاں ہیں،ہر شخص کو تشدد ختم کرنے،غیر مسلح ہونے کا عزم کرناچاہیے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ویٹی کن یوکرین تنازع پر روس،یوکرین کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے، ہم امن چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو امن پسند ہونا چاہیے،حقیقی امن بات چیت سے ہی ممکن ہے۔