مفتاح اسماعیل نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی ، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا

پشاور: وزیرخزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑاکا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی، گاڑی کو ریس کے درمیان تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ایک بیان میں ن لیگ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے کہتے تھے ڈالراسحاق ڈار کو دیکھتے ہی گرتا ہے،اب اوپن مارکیٹ میں 240 سے کم کا نہیں ملتا، فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں چھ ماہ میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ گندم و دیگر فوڈ آئٹمز درآمد کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ میڈیا پر توشہ خانہ اور گوگی کے تذکرے ہیں مگر معاشی چیلینجز پر کوئی بات نہیں کررہا۔

تیمور سلیم جھگڑا نےا پنے بیان میں یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل نے اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے، گاڑی کو ریس کے درمیان تبدیل نہیں کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ نے وفاق سےصوبے کے فنڈز لانے کے لیے عدالت جانے کی تیاری کی ہے۔