ڈیرہ میں 7 سالہ بچے کو رشتہ دار نے ذبح کر دیا، ملزم گرفتار

 ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد نے اپنے رشتے دار پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 7 سال کے بچے حسین اللہ کے والد نے دو روز قبل درخواست دی تھی کہ وہ میر بادشاہ کالونی میں اپنے گھر سے سے عثمان ٹاؤن منتقل ہو رہے تھے کہ اس دوران ان کا بچہ لاپتہ ہوگیا۔

بچے کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے بچے کو اس کے قریبی رشتے دار نے اغوا کیا ہے۔ 

بچے کی لاش میر بادشاہ کالونی سے ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔  پولیس کے مطابق بچے کو ذبح کرکے قتل کیا گیا، معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔