پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر مندر میں داخل ہوگیا اور وہاں ہونے والے اجتماع میں شامل میں 12 افراد کو کچل کر ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع ویشالی کے ایک مندر میں پیپل کے درخت کے نیچے بھومیہ بابا کی پوجا کی جارہی تھی جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔
اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اندر گھس آیا اور پوجا میں مشغول افراد کو کچل ڈالا۔ حادثے میں 7 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرک ڈارئیور بھی مارا گیا جب کہ اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2- 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے فی کس مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔