فلم جوائے لینڈ کی پنجاب میں نمائش کی اجازت دینے کی درخواست مسترد

لاہور: وزیر ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود نے ہم جنس پرستی پر مبنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے  پروڈیوسر کی درخواست مسترد کردی۔  

 فلم پروڈیوسر نے وزیر ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود کو فلم کی پنجاب میں نمائش کی اجازت دینے کی درخواست دی تھی۔

ملک تیمور مسعود کا کہنا تھا کہ فلم کی بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں، ہم معاشرے کو متنازعہ موضوعات میں نہیں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ اسلام آباد اور سندھ میں ریلیز ہو چکی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے پنجاب بھر میں فلم کی نمائش پر پابندی لگادی ہے۔