اے ٹی ایم مشین ہیک، نوسربازوں نے شہریوں کے متعدد اکاؤنٹس خالی کردیئے

بھکر میں نوسر بازوں نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کو ہیک کرکے متعدد اکاؤنٹس خالی کردئیے۔ شہریوں نے تھانہ پولیس سٹی بھکر میں مقدمات کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں۔

بھکر میں دریا خان روڈ پر واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ہیکنگ کے ذریعہ صارفین کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا۔

شہریوں کی کثیر تعداد نے تھانہ سٹی سے رجوع کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق درخواستوں کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

جبکہ بینک کی جانب سے بھی کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔