چین ، فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 36افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے شہر آنیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے صوبے خنان کے شہر آنیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 36 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمی افراد کوہسپتال منتقل کیا گیا۔ فیکٹری میں لگی آگ پر 63 فائرٹینڈرزنے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے آتشزدگی کا شکار فیکٹری سے کچھ مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے تاہم ان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔