فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
سعودی عرب کی فتح کے بعد مملکت میں جشن کا سماں ہے اور شہری ٹیم کی جیت کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں کل مملکت میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
شاہی حکم کے مطابق کل مملکت میں عام تعطیل ہوگی اور سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔