کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 8افراد ہلاک 

بوگوٹا:لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں عملے کے 2 اراکین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

جی کمپنی کا طیارہ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا تھا، طیارے میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی۔

 طیارہ گرنے سے 7 گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، جب کہ 6 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔