پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف میزبان،گلوکار اور اداکار ٹونی نوید راشد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ٹونی نوید کا انتقال بدھ کو ہوا، ان کے انتقال کی خبر نے دوستوں، خاندان اور پوری لالی وڈ انڈسٹری کو صدمے سے دوچار کردیا۔
ٹونی کئی سالوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے۔ وہ لالی وڈ کے انسائیکلوپیڈیا کے طور پر جانے جاتے تھے کیونکہ انہیں پاکستانی سنیما کے بارے میں تقریباً ہر چیز معلوم تھی ۔
وہ معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان اور اداکار مشی خان کے قریبی دوست بھی تھے۔
ٹونی کے انتقال پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات افسوس کا اظہار کررہی ہیں۔