کاٹلنگ میں فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق

کاٹلنگ:کاٹلنگ کے نواحی گاؤں لنڈی شاہ میں خواتین پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نور البشر اور شوکت رضا کے درمیان رشتے کا تنازعہ چلاآرہا تھا اس دوران نور البشر ولد نیاز علی ساکن لنڈی شاہ گھر سے جارہا تھا کہ راستے میں محالفین نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے فریق نے پولیس تھانہ کاٹلنگ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وقاص اور نور البشرنے گھر کے اندر گھس کر دختر خان رضا کو ہاتھ سے پکڑ کر لے جانے کی کوشش کی۔

 والدہ کی مزاحمت پر دونوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 60سالہ زوجہ خان رضا اور 80سالہ خان رضا موقع پر دم توڑ گئے‘ پولیس تھانہ کاٹلنگ نے مقدمہ درج کرلیا۔