پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بازار میں دکاندار سمیت 3 افراد قتل کر دیے گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے جیولری کی دکان سے رات کے اندھیرے میں 3 افراد کو اٹھا کر دور کھیتوں میں قتل کر دیا۔
مقتولین میں جیولری دکان کے مالک اور دو دوست شامل ہیں۔ تینوں افراد کا تعلق ضلع بنوں سے بتایا جاتا ہے۔