برطانیہ میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا مذہب اسلام ہے اور گزشتہ دہائی میں مسلمانوں کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اسلام سب سے تیزی سے مقبول ہونے والے مذہب کے طور پر سامنے آیا ہے اور گزشتہ 10 سال کے دوران وہاں مسلمانوں کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں کی جانے والی مردم شماری میں 39 لاکھ افراد نے اپنا مذہب اسلام بتایا تھا۔ اس سے قبل برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی کی شرح 4.9 فیصد تھی جو بڑھ کر اب 6.5 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں برطانیہ میں عیسائی آبادی میں 13 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم ملک میں اب بھی سب سے زیادہ افراد کا مذہب عیسائیت ہی ہے۔
واضح رہے کہ 2001 میں برطانیہ کی مردم شماری کے فارم میں مذہب کا سوال شامل کیا گیا تھا۔