یوکرینی صدرکا ایلون مسک کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یوکرین آنے کا مشورہ

یوکرین کے صدر ولودو میر زیلینسکی نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے یوکرین آنے کا مشورہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدرنے امریکی اخبار کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور اس دوران انہوں نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس حوالے سے یوکرین کے صدر نے ایلون مسک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یوکرین آنا چاہیے، اگر وہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ روس نے یوکرین میں کیا کیا ہے تو انہیں یہاں آنا چاہیے اور وہ خود آخر یہ سب دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اور پھر آپ مجھے بتائیں گے کیسے اس جنگ کو ختم کریں، کس نے اسے شروع کیا اور اسے کب ختم کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ اکتوبر میں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیشکش کی گئی تھی جس میں انہوں نے ایک امن معاہدے کی تجویز دی تھی جسے ایلون مسلک کی متنازع تجویزقرار دیا گیا تھا۔