ہمایوں سعید نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ: پاکستان کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید کی عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی کہ وہ عمرے کیلئے مدینے سے مکہ روانہ ہورہے ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ… اللہ پاک نے مجھے دوبارہ اپنے گھر بلایا اور میں عمرہ کرنے کے قابل ہوگیا۔ تمام دوستوں اُن کے خاندان اور آپ سب کے لیے، میرے خاندان کے لیے دعا۔ اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، وہ ہم سب پر اپنی محبتوں کی بارش فرمائے، وہ ہمیں اور ہمارے پاکستان کو ہر شر سے محفوظ رکھے‘۔ ان تصاویر میں اُن کی جائے نماز کی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جس پر اُنکا نام ’ہمایوں سعید ‘ درج  ہے‘۔

ساتھی اداکار عمران اشرف سمیت دیگر کئی فنکاروں نے کمنٹ میں ہمایوں سعید کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔