نیویارک: امریکی گلوکار و نغمہ نگار جیک فلنٹ اپنی شادی کی پہلی صبح ہی موت کو گلے لگا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ گلوکار فلنٹ کی شادی ہفتے کے روز ہوئی جبکہ وہ اتوار کی صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
ان کی بیوہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلنٹ رات کو سوئے اور صبح دوبارہ نہ اٹھ سکے جبکہ ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
گلوکار کی بیوہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’ہمیں اپنی شادی کی تصاویر کی البم دیکھنی تھی لیکن اس کے بجائے مجھے اپنے شوہر کی تدفین کرنا پڑی‘۔