سعودیہ، قطر، یونان اور پاکستان میں بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والا 20 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے شیخوپورہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والا 20 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سعودی عرب، قطر، یونان اور پاکستان میں بینک اکاؤنٹس ہیک کرتے تھے، اور اردو، عربی، یونانی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان اپنی ہی لوکل سمز کے ذریعے پاکستان سے عرب اور دیگر ممالک میں کالز کرتے تھے، اور اکاؤنٹ کی تفصیلات لے کر تمام رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر لیتے تھے۔
گروپ کا سرغنہ عربی اور فارسی بولنے میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو بھرتی کرتا تھا، اور ان کے ذریعے اکاؤنٹ ہیک کرتا تھا، ملزمان ایک ارب روپے سے زائد کا فراڈ کرچکے ہیں۔