امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار رہنماؤں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا۔ امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کالعدم القاعدہ برصغیر کی بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی امریکی وزارت خارجہ نے دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔