معروف ریپر بوہیمیا پاکستان پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی ریپر بوہیمیا  پاک فیسٹ 2022 میں پرفارم کرنے کے لئے لاہور پہنچ گئے۔

 

بوہیمیا  نے پاکستان پہنچ کر اپنےانسٹاگرام اکاونٹ پر مسجد وزیر خان میں لی گئی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انکو  ایک نیون گرین جیکٹ اور اپنی ٹریڈ مارک ٹوپی اور چشمے میں پوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ریپر پاک فیسٹ 2022 میں اپنے لاکھوں مداحوں کے لیے پرفارم کریں گے۔