فلم ڈائریکٹر اداکار شان شاہد کو منحوس کہا کرتے تھے ، سید نور

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ڈائریکٹر اداکار شان شاہد کو ’زحل ستارہ‘ یعنی منحوس کہا کرتے تھے۔

سید نور نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ شان کی اس وقت متعدد فلمیں فلاپ ہوئی تھیں اسی لئے ان کے متعلق یہ بات کہی جاتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں واپس شان شاہد کو انڈسٹری میں لایا اور پھر وہ کامیاب فلموں کے ساتھ اسٹار بن گیا۔

شان شاہد نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’بلندی‘ سے کیا تھا جس میں ان کے مقابل اداکارہ ریما تھیں اور وہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

بعد ازاں شان نے بہت سی فلموں میں کام کیا لیکن وہ ساری فلمیں ناکام ہوگئیں اور اداکار پاکستان چھوڑ کر امریکا شفٹ ہوگئے تھے۔