ریاض:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پانچ ممالک کے شہریوں کو عمرہ ویزا کے اجرا کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔
ان ممالک میں برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا شامل ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ان ممالک سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے الیکٹرانک طور پر عمرہ ویزا جاری کرنے کے لیے "فنگر پرنٹ" کا اندراج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رجسٹریشن کا مقصد سعودی بندرگاہوں کے ذریعے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور حجاج کے ڈیجیٹل تجربے کو فروغ دینا ہے۔