ڈیانا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق سین کو فلمانے کے باوجود نشر نہیں کیا گیا،ہمایوں کا انکشاف

کراچی:پاکستان کے معروف اداکار اور نیٹ فلکس کی معروف ویب سیریز دی کراؤن کی مرکزی کاسٹ میں شامل ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق سین کو فلمانے کے باوجود نشر نہیں کیا گیا۔

ایک انٹرویومیں ہمایوں سعید نے بتایا کہ سیریز کے تمام سین میں سے ایک سین کو فلمانے کے باوجود کاٹ دیا گیا، یہ سین لیڈی ڈیانا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق تھا۔

ہمایوں سعید کے مطابق اس سین میں  لیڈی  ڈیانا ڈاکٹر حسنات کو رو رو کر بتا رہی تھیں کہ وہ ان کیلئے اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں تاہم اس سین کو  قسط کا  دورانیہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بعد میں کاٹ دیا گیا جس کا مجھے افسوس ہے کیونکہ میرے لحاظ سے یہ بہت اہم سین تھا۔