جدہ: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
مایا علی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی اور مسجد الحرام کی تصویر و ویڈیو شیئر کی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’بے شک وہ جب چاہیے اور جسے چاہیے (اپنے در پر) بُلا لے‘۔
مایا علی نے لکھا کہ ’میں ہر بار اس مقدس مقام پر آنے کے بعد الفاظ میں اپنی کیفیت اور احساس بیان کرنے سے قاصر ہوں البتہ اتنا کہوں گی ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ہے‘۔
اداکارہ کو عمرہ ادائیگی پر اُن کے ساتھیوں اور مداحوں نے مبارک باد پیش کی اور دعاؤں کے لیے بھی درخواست کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بھی عمرہ ادا کرچکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف بھی حاصل کیا تھا۔