تہران: ایران نے صوبے خوزستان میں نئے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلمی نے ٹی وی پر جاری کیے گئے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔
محمد اسلمی کے مطابق صوبے خوزستان کے ضلع درخوین میں 300 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر میں 7 سال لگیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس جوہری پاور پلانٹ کی لاگت ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالرز متوقع ہے۔