اداکار ببرک شاہ کا چار سال کا بیٹا پانی میں ڈوب کر جاں بحق 

لاہور:نامور اداکار ببرک شاہ کا چار سال کا بیٹا پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔شوبز شخصیات نے ببر ک شاہ کے بیٹے کی نا گہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اداکار ببرک شاہ کا چار سالہ بیٹا زاویار ببرک پانی کی ٹینکی میں گر گیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔زاویار ببرک کو نیسپاک واپڈا ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اداکار ارباز خان، جہانگیر خان جانی، شاہد خان، محمد حسین سواتی، خوشبو، مہک نور، رائٹر ڈائریکٹر سلیم مراد، ہدایتکار پرویز کلیم، الطاف حسین، ناصر ادیب، اشفاق کاظمی،نعمان اعجاز،ہمایوں سعید،افتخار ٹھاکر،روبی انعم،رابی پیرزادہ،شبنم مجید، لاشانہ، ماہ نور نے ببرک شاہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔