فلمی اداکارکا کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار ببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا انتقال کر گیا۔اداکار نے فیس بُک پوسٹ کے زریعے اپنے بیٹے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے تمام بیٹوں میں سب سے اچھا اور ذہین لڑکا تھا اللہ اس کی مغفرت کرے میں اسے یاد کروں گا جب تک ہم دوبارہ نہیں ملیں گے‘۔

اداکار ببرک شاہ کا کہنا ہے کہ پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے کی وجہ سے ان کے بیٹے کی ہلاکت ہوئی ببرک شاہ کا بیٹا زوایار شاہ 4 سال کا تھا۔ یاد رہے کہ ببرک شاہ کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، ببرک اپنے کیریئر میں 107 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔