ٹیلی فلم’ روپوش ‘ نے یو ٹیوب پر کامیابیوں کے ریکارڈز توڑ دیے

جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی ٹیلی فلم روپوش نے یو ٹیوب پر کامیابیوں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

فلم روپوش  مختصر وقت میں 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیلی فلم بننے کے ساتھ اب بھی 190 ملین سے زائد ویوز کے ساتھ نمایاں مقام پر موجود ہے۔


علی فیضان کی ہدایت میں بننے والی ٹیلی فلم 2022 میں یو ٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈنگ پاکستانی کونٹینٹ کا اعزاز  بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

کامیابی کا یہ تسلسل ٹیلی فلم ’روپوش‘کے تخلیق کاروں عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی پر ناظرین کی پسند اور چاہتوں کا اعتراف ہے۔