بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے شادی کرلی

ماضی کے مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامے ’دیس میں نکلا ہوگا چاند‘ کی چائلڈ اسٹار ہنسیکا موٹوانی اپنے دوست اور بزنس پارٹنر سہیل کتھور کے ساتھ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

اداکارہ کی شادی کی شاندار تقریب راجستھان کے شہر جے پور میں واقع منڈوٹا فورٹ اینڈ پیلس میں منعقد کی گئی۔ اس سے قبل ان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ ہلدی اُبٹن اور سنگیت کیے مختلف فکشنز سے شروع ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان تقاریب سے ہنسیکا اور سہیل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

شادی کی وائرل تصاویر میں ہنسیکا کو سرخ عروسی جوڑے میں میچنگ جوڑے اور سنہری روایتی زیورات میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سہیل آئیوری رنگ کی شیروانی میں ملبوس نظر آئے۔

وائرل ہونے والی ایک تصویر میں سہیل کو ہنسیکا کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہیں منڈپ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ ان کی ہلدی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس تقریب کے لیے دلہا اور دلہن نے ایک جیسے ملبوسات کا انتخاب کیا، دونو ہی سفید لباس پر زرد پھولوں کے پرنٹ میں نظر آئے۔

سنگیت کی تقریب میں ہنسیکا گلابی لہنگے میں جاذب نظر آئیں اور سہیل نے کالی شیروانی کا انتخاب کیا۔

جبکہ صوفی نائٹ میں دونوں نے بادامی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ہنسیکا مغلائی انداز میں تیار نظر آئیں۔

واضح رہے کہ سہیل کتھوریا نے ہنسیکا کو گزشتہ ماہ پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے پرپوز کیا تھا۔