شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطا بق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آرکے مطا بق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا، شہید سپاہی ناصر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نےکہا ہےکہ علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہےگا۔