بھارت میں پولیس اہلکار اپنے ہی محکمے کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع بھنڈ میں پیش آئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ پولیس کی تین گاڑیوں سے کم از کم 250 لیٹر ڈیزل چوری کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے نتیجے میں دو کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایاکہ کیس میں مزید تحقیقات میں 3 پولیس اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پانچوں اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔