کراچی: شہر قائد میں کمیٹیاں ڈالنے والی خاتون نے مبینہ طور پر کمیٹی ڈالنے والوں کے ساتھ 24 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔
کراچی میں کمیٹی ڈالنے والی خواتین کے ساتھ 24 کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف اُس وقت ہوا جب کمیٹی جمع کرنے والی خاتون سدرہ حُمید دوسری جگہ منتقل ہوئیں اور انہوں نے حفاظت کیلیے عدالت سے رجوع کیا۔
خاتون نے سوشل میڈیا پر کمیٹیاں واپس کرنے سے معذرت بھی کی اور دعویٰ کیا کہ ہراسانی، دھمکیوں اور جان کے خطرے کے پیش نظر وہ دوسری جگہ منتقل ہوگئیں ہیں۔
بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی کمیٹی جمع کرنے والی خاتون کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی اب صرف 24 ہزار روپے اکاؤنٹ میں موجود ہیں جبکہ کمیٹی ممبر کا کہنا ہے کہ خاتون نے چوبیس کروڑ روپے کمیٹی ڈالنے والوں کو ادا کرنے ہیں۔