سوات:سوات کے علاقے گاشکوڑمیں باراتیوں سے بھری گاڑی تیز رفتاری کے باعث سڑک سے نیچے کھائی میں گرنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے۔
گاؤں چمتلئی ڈھنڈے سے شادی کی بارات عالم گنج لے جاتے ہوئے ڈرائیور ظفر علی سے گاشکوڑ کے مقام پر بے قابوہوکر روڈ سے نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بائیس سالہ نوجوان مجاہد ساکن چمتلئی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
چالیس سالہ ریاض باچا،اٹھارہ سالہ محمد ایاز،چھپن سالہ معمبر،بائیس سالہ رحیم اللہ،پندرہ سالہ اشفاق،اکتالیس سالہ بہادر شیر،سولہ سالہ شاہ خالد،سولہ سالہ رفیع اللہ،سولہ سالہ واجد علی،سولہ سالہ اختر حسین،بارہ سالہ عزیز خان،تیئس سالہ شاہد علی ساکنان چمتلئی اورانیس سالہ اختیار ساکن بونیر زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا۔