بھارت کی ہالی و بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سانولی رنگت کے حوالے سے تعصب کا نشانہ ببائے جانے پر بات کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹر ویو میں پریانکا چوپرا نے اپنی کیرئیر کے آغاز میں آنے والی مشکلات اور سانولی رنگت پر بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مس انڈیا بننے کے بعد جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو سانولی رنگت کی وجہ سے میری بے عزتی کی جاتے تھی اور مجھے ’کالی بلی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔
پریانکا نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر جے آغاز سے ہی خود پر یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھا کام کرسکتی ہوں مگر سانولی رنگت کی وجہ سے مجھے دگنی محنت کرنی پڑی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت سے کالی اور گوری رنگ سے متعلق تعصب پر مبنی یہ سوچ اب ختم ہو جائے۔
پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگوں کے سروں پر گوری رنگت کا خبط سوار ہے کیوں کہ بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے ریت و رواج اور رنگت پر بہت مرتے ہیں۔