پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمل ولی خان نے اسفندیار ولی خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویل چیئر پر بیٹھے ہیں۔
ایمل ولی خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد اسفندیار ولی خان علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سے ملی مشرکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں اسفند یار ولی کے انتقال سے متعلق خبریں سوشل میڈیاوائرل ہو رہی تھیں۔