اجے دیو گن ایک فلم کا معاوضہ 1ارب 20کروڑ روپے لینے لگے

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کی متعدد فلموں نے باکس آفس پر دھماکے دار بزنس کیا ہے اور ان کی فلموں کا معاوضہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اجے دیوگن کا شمار انڈسٹری کے امیر ترین اداکاروں میں بھی کیا جاتا ہے، ان کے پاس پرائیویٹ جیٹ اور کئی مہنگی گاڑیاں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن ایک فلم کے 60 سے 120 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔

اداکار کے پاس مہنگی پرتعیش گاڑیاں موجود ہیں جن میں ایس یو وی- رولس رائس ہے جس کی مالیت تقریباً 7 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ دیگر گاڑیوں میں آڈی اے 5 اسپورٹ بیک، رینج روور ووگ، مرسڈیز ایس کلاس، آڈی کیو 7 موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ایک پرائیوٹ طیارہ بھی ہے جس کی مالیت تقریباً 84 کروڑ ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ ‘سنگھم’ فلم کے اداکار کے مالی اثاثوں کی کُل قیمت 244 سے 447 بھارتی کروڑ روپےہے۔