پشاور میں فائرنگ سے خاتون ٹیچر سمیت تین افراد قتل

پشاور: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے جبکہ فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ داؤد زئی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دریں اثنا تہکال میں بھی قتل و غارت گری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ تنازع پانی کے معاملے پر ہوا، تنازع بڑھنے پر فائرنگ ہوگئی جس میں دو افراد کے مارے جانے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔