غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ضرورت 

جب کسی بھی ادارے یا ملک کی معیشت ڈوبنے لگے تو اسے مکمل بربادی  کے بھنور سے نکالنے کا ایک آ سان رستہ یہ بھی ہوتاہے کہ حکومتی سطح پر کمر کو کس کر غیر ضروری اخراجات پر سخت کنٹرول کر لیا جاے اس جملہ معترضہ کے بعد ذرا تازہ ترین عالمی اور قومی امور پر ایک طائرانہ نظر ڈال لی جاے تو یہ بات بے جا نہ ہو گی چین اور سعودی عرب میں اسٹریٹجک سمیت 30 ارب ڈالر کے کئی معاہدے طے پا گئے ہیں اور ان دو ممالک میں تعلقات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے چینی صدر کا حالیہ دورہ سعودی عرب ان دو ممالک میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا دکھ کی بات ہے کہ پاکستان جیسا زرعی ملک آج روس سے ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے پر مجبور ہو گیا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم دنیا پر اپنی گندم اور چاول فروخت کرتے۔پاکستان کا افغانستان سے یہ مطالبہ بجا ہے کہ کابل میں سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے ماضی میں جب کبھی بھی کابل قندہار یا جلال آباد میں اس قسم کے واقعات ہوئے تو ان میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے کابل کے حکمرانوں نے ان واقعات پر مٹی ڈال دی اگر ان میں ملوث افراد کے خلاف قرار واقعی کاروائی کی گئی ہوتی تو کابل میں پاکستان کے ناظم الامور پر حالیہ حملہ نہ ہو اہوتا خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ ابھی سے نئے ملازمین کیلئے پنشن کا نیا طریقہ متعارف کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ صوبے کے پنشن بل میں کمی لائی جا سکے کہ جو 2027 ء تک 300 ارب روپے  ہو جاے گا قبل از وقت ریٹائرمنٹ عمر بڑھانے سے 12 ارب سالانہ بچت ھو گی نئے ملازمین کیلئے پنشن کا نیا طریقہ متعارف کرایا جا رہا ہے حکومت دس فیصد اور ملازم12 فیصد کے قریب حصہ ڈالے گا۔