جدہ: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے شکایت کی ہے کہ سعودی ائر لائنز نے ان کا بیگ گم کردیا ہے۔ اداکارہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے سعودی عرب آئے ہوئے تین دن گزر چکے ہیں اور میرا ایک بیگ سعودی ائر لائنز نے گم کردیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دن میں متعدد مرتبہ معلومات لینے کے باوجود میرے سوٹ کیس کے متعلق مجھے کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ٹویٹ کے ذریعے سعودی ائر لائنز والے مجھے جلد جواب دیں گے۔
اداکارہ نے اپنے اپنی ٹویٹ میں ائر لائنز کے آفیشل اکاونٹ کو مینشن بھی کیا ہے۔ ماہرہ خان ان دِنوں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں گزشتہ رات ان کی ملاقات ہریتک روشن سے بھی ہوئی تھی۔