پشاور: پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی مشترکہ کاروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے کہ سرحد پار کرنے کی اطلاع پر افغانستان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف خفیہ کاروائی کی گئی۔
اس دوران دہشتگردوں نے آپریشن ٹیم پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت داعش کے مقامی کمانڈر محمد داؤد، عبداللہ اور محمد لائق کے نام سے ہوئی جبکہ ایک کی شناخت نہ ہو سکی۔
ہلاک دہشتگردوں سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوف، 2 پستول سمیت دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ ایک دہشتگردوں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔