دیر بالا:دیر بالا کے نواحی علاقہ جندر لاموت میں دو خواتین سمیت تین افراد غیرت کے نام پر قتل کردیئے گئے۔
واقعات کے مطابق ملزم سمتر ولد مالی خان نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی بیوی‘ سالی اور اورنگزیب نامی نوجوان فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او تھل ولی خان کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر تینوں کو قتل کیا‘انہوں نے کہا کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔