مردان میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

مردان: مردان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک معمر شخص زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پار ہوتی موسم کورونہ میں پیش آیا جس میں تین ہلاکتیں ہوئیں، اطلاع ملتے ہی یسکیو1122 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں 30 سالہ فیضان، 14 سالہ حیدر، 55 سالہ رفیق شامل ہیں جب کہ 60 سالہ شخص رفیق زخمی ہے۔