پاکستان کے سینیئر اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے، ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے تصدیق کی ہے۔
اداکار حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’’میرے والد کے کینسر کا علاج اسوقت شوکت خانم ہسپتال میں ہو رہا ہے‘‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’’ہمیں معلوم ہے زندگی یہی ہے لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں‘‘۔
حمزہ فردوس نے مزید لکھا کہ ’’انکے والد تمام مشکلات سے نمٹتے ہوئے اداکار بنے لیکن اب انہیں ایک اور جنگ لڑنی ہے اور خوش قسمتی سے معاملات ان کے حق میں ہیں، ان شاء اللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے‘‘۔
اداکار نے لکھا کہ ’’ براہ کرم میرے ولد فردوس جمال اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں!‘‘۔