بوریت ختم کرنے کیلئے امریکی شہری کا انوکھا اقدام

انسان اکثر بوریت کا شکار ہوجاتا ہے جس کو ختم کرنے کے لیے یا تو وہ دوستوں کے ساتھ باہر چلا جاتا ہے یا کوئی کھیل کھیلتا ہے لیکن امریکی شہری نے بوریت ختم کرنے کے لیے ایک ایسا انوکھا اقدام کیا کہ اسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 45 سالہ نکولس زپاٹر نامی شخص کو گزشتہ دنوں ڈکیتی کی 2 وارداتوں کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس نے جب اس سے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ میں کافی بور ہورہا تھا مجھے کچھ اور سمجھ نہیں آیا اس لیے بوریت ختم کرنے کے لیے میں نے 3 دن کے اندر پہلے ایک گیس اسٹیشن اور پھر بینک میں چوری کی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں وارداتوں کے دوران نکولس نے ایک  کالے رنگ کی ٹوپی پہنی ہوئی تھی جس پر 'پولیس 'لکھا ہوا تھا۔

ترکی میں چوری کا انوکھا واقعہ، خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی نگل لی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری ڈکیتی کے 2 منٹ بعد پولیس موقع پر پہنچی تو نکولس چوری کیے ہوئے پیسوں کے ساتھ اسٹور کے باہر کھڑا ہوا تھا۔

گرفتاری کے بعد نکولس نے اعتراف جرم کرلیا اور کہا ہے کہا کہ اس نے یہ ڈکیتیاں بوریت ختم کرنے کے لیے کی تھیں۔