سوات:سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے باغ ڈھیرئی میں جائیداد کے تنازعہ پر باپ کو2 بیٹوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ملزم جائے واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ باغ ڈھیرئی میں مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق ملزم امین خان ولد ہارون رشید نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اکرام خان ولد محمد اکبر اور اس کے دو بیٹوں عبیداللہ اور امیر بہادرکو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا۔ وجہ قتل جائیداد کا تنازعہ بتائی جاتی ہے۔ ملزم امین خان تہرے قتل کی واردات کے بعد فرا رہوگیا۔مقتولین اور ملزم آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس افسران اور تفتیشی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ ملزم کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔