پشاور میں سابق صوبائی وزیر کےگھر پر2 دن میں 2 دستی بم حملے

پشاور کے علاقے گلبہار میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر  پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

ایس پی سٹی عبد السلام کے مطابق دستی بم پھٹنے سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 حاجی جاویدکے صاحبزادے  حسین جاوید کا کہنا ہےکہ افغانستان کے موبائل نمبر سے بھتہ وصولی کی کالز آرہی ہیں.

دو دن قبل بھی گھرکی چھت پرملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

  حسین جاوید کا کہنا ہےکہ گھر کی چھت پر دستی بم  پھنکنے کی اطلاع بھتہ خوروں نے خود دی تھی۔